روتی صورت

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - ایسا شخص جو چہرے سے روتا اور بسورتا ہوا معلوم ہو، جو ہر وقت اندوہگیں اور ملول نظر آئے۔  ان کو بے خود نے جو چھیڑا تو وہ ہنس کر بولے ہم سے کیا ہنسنے کا منھ ہے ترا، روتی صورت      ( ١٩٠٥ء، گفتار بے خود، ٧٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'روتا' کی تانیث 'روتی' کے ساتھ عربی اسم 'صورت' لگانے سے مرکب 'روتی صورت' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔